تلنگانہ

تلنگانہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی اکثر نشستوں پر کامیابی یقینی

بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ سے زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کیلئے کام کررہی ہے۔اس ماہ کی 20 سے 29 تاریخ تک وجئے سنکلپ یاترا 5 پارلیمنٹ کلسٹروں میں نکالی جائے گی۔

حیدرآباد: بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ سے زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کیلئے کام کررہی ہے۔اس ماہ کی 20 سے 29 تاریخ تک وجئے سنکلپ یاترا 5 پارلیمنٹ کلسٹروں میں نکالی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

بی جے پی نے یاترا کو کلسٹر وار کا نام دیا ہے۔ بھونگیر، ملکاجگری، سکندرآباد اور حیدرآباد میں یہ یاترا نکالی جائے گی۔

کریم نگر، میدک، ظہیر آباد، چیوڑلہ پارلیمانی حلقوں میں منعقد ہونے والی یاترا کو ستواہنا یاترا کا نام دیاگیا ہے جبکہ عادل آباد، پداپلی، نظام آباد لوک سبھا حلقوں میں منعقد ہونے والی یاترا کا نام کومرم بھیم نام دیاگیاہے۔

محبوب نگر، نگر کرنول، نلگنڈہ پارلیمانی حلقوں میں منعقد ہونے والی یاترا کونام کرشنا دیاگیا ہے۔ ورنگل، محبوب آ باد، کھمم لوک سبھا حلقوں میں منعقد ہونے والی یاترا کا نام کاکتیہ رکھا گیاہے۔

مارچ کے پہلے ہفتے میں زعفرانی جماعت کا ایک جلسہ منعقد کیاجائے گا۔اس بڑے جلسہ کے مقام کا ہنوز اعلان نہیں کیاگیا ہے۔بی جے پی، جنوبی ہند کی اس ریاست میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کیلئے پُرعزم ہے۔