یوروپ
برطانیہ میں کنگ چارلس سوم کی تصویر والے نوٹوں کا ڈیزائن جاری
توقع ہے کہ کنگ چارلس سوم کی تصویر والے نئے نوٹ سال 2024 کے وسط میں زیرگشت آئیں گے۔ ان کی ماں ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر والے موجودہ نوٹس متبادل کرنسی کے طورپر بدستور چلن میں رہیں گے۔ کنگ چارلس سوم کی تصویر 4 بینک نوٹس کے اگلے حصہ پر ہوگی۔
لندن: بینک آف انگلینڈ نے لندن میں منگل کے دن نئے بینک نوٹس کا ڈیزائن جاری کیا جن پر برطانیہ کے نئے شاہ کنگ چارلس سوم کی تصویر ہے۔ 74 سالہ شاہ کی تصویر 5 پاؤنڈ‘10 پاؤنڈ‘ 20 پاؤنڈ اور 50 پاؤنڈ کے تمام 4 پالیمر کرنسی نوٹس پر ہوگی۔ مابقی ڈیزائن پہلے جیسا ہی ہوگا۔
توقع ہے کہ کنگ چارلس سوم کی تصویر والے نئے نوٹ سال 2024 کے وسط میں زیرگشت آئیں گے۔ ان کی ماں ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر والے موجودہ نوٹس متبادل کرنسی کے طورپر بدستور چلن میں رہیں گے۔ کنگ چارلس سوم کی تصویر 4 بینک نوٹس کے اگلے حصہ پر ہوگی۔
واٹر مارک (سیکوریٹی ونڈو) میں بھی ان کی تصویر ہوگی۔ ماں اور بیٹے کی تصویر والے نوٹس کا چلن کئی سال تک رہے گا۔ برطانیہ میں پرانے کاغذی نوٹوں کو ہٹاکر پالیمر نوٹ لائے جارہے ہیں۔