تلنگانہ
تلنگانہ: سری پدایلم پلی پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا
پراجیکٹ کے ایگزیکٹو انجینئر پی۔ رویندر چاری نے ایک بیان میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے شدید بہاؤ کے آس پاس رہنے والے افرادمحتاط رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں طوفان کے اثر سے ہونے والی شدید بارش کے نتیجہ میں سری رام ساگر اور کڈم پراجیکٹس سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے
جس کے باعث سری پدایلم پلی پراجکٹ کے 23 دروازے کھول کر نچلے علاقوں کی طرف پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
پراجیکٹ کے ایگزیکٹو انجینئر پی۔ رویندر چاری نے ایک بیان میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے شدید بہاؤ کے آس پاس رہنے والے افرادمحتاط رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔