ایشیاء

بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک گرفتاری سے تحفظ

عدالت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں 23 مئی تک گرفتاری سے تحفظ فراہم کردیا تاہم 9 مئی کے تشدد کے سلسلہ میں درج کیسس میں عمران خان کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت منگل کو مقرر کی۔

لاہور: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پیر کے دن لاہور ہائی کورٹ میں حاضر ہوئے جس نے ان کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت منگل کو مقرر کی۔

متعلقہ خبریں
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
دہلی فسادات کیس ایک شخص کو ضمانت منظور
ضمانت پر نندا کمار کی رہائی

ان کے ساتھ ان کی بیگم بشریٰ بی بی موجود تھیں جنہیں القادر ٹرسٹ کیس میں ہائی کورٹ نے 23 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔

عدالت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں 23 مئی تک گرفتاری سے تحفظ فراہم کردیا تاہم 9 مئی کے تشدد کے سلسلہ میں درج کیسس میں عمران خان کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت منگل کو مقرر کی۔

بشریٰ بی بی پہلی مرتبہ لاہور ہائی کورٹ میں حاضر ہوئیں۔ دونوں کڑے پہرہ میں عدالت پہنچے۔ ان کے ساتھ کوئی بھی پارٹی ورکر موجود نہیں تھا۔

بم‘ بلیٹ پروف گاڑی میں بشریٰ بی بی کے سوار ہونے سے قبل گاڑی کے شیشوں کو سفید پردوں سے ڈھانک دیا گیا تاکہ بشریٰ بی بی‘ بے پردہ نہ ہوں۔

عمران خان کو 100 سے زائد کیسس کا سامنا ہے جبکہ بشریٰ بی بی کا نام صرف 2کیسس توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ میں آیا ہے۔