جرائم و حادثات
ضلع ورنگل میں بائیک بیل بنڈی سے ٹکراگئی، 2نوجوان ہلاک
یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے مچاپورم علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بائیک، بیل بنڈی سے ٹکراگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے مچاپورم علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بائیک، بیل بنڈی سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بائیک پر سواردو نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔
یہ نوجوان ورنگل ضلع سے نرسم پیٹ بائیک پر جارہے تھے۔مہلوکین کی شناخت سوریئا اورسیمول کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔