رمضان

سعودی عرب میں روزے پورے کرنے کے بعد ہندوستان میں مزید ایک روزہ

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جس شخص پر رمضان کا مہینہ موجود ہو اس پر رمضان کا روزہ فرض ہے:

سوال: میں سعودی عرب میں رہتا ہوں اور میرا ارادہ رمضان کی آخری تاریخ میں ہندوستان سفر کرنے کا ہے، ہو سکتا ہے کہ میں سعودی عرب میں روزے پورے کر کے آؤں؛ لیکن جب ہندوستان پہونچوں تو وہاں روزہ باقی ہو، ایسی صورت میں مجھے ہندوستان پہنچ کر روزہ رکھنا چاہئے یا نہیں؟ (محمد رضوان احمد، ہائی ٹیک سیٹی)

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
فجر کی اذان تک سحری کھانا

جواب: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جس شخص پر رمضان کا مہینہ موجود ہو اس پر رمضان کا روزہ فرض ہے:

فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ (بقرہ:۱۸۵) تو جب آپ ہندوستان میں پہنچیں اور رمضان المبارک باقی ہو تو آپ نے رمضان کو پالیا،

لہٰذا آپ کو اس دن کا روزہ رکھنا چاہئے، موجودہ دور کے بڑے فقیہ شیخ وھبہ زحیلی نے بھی یہی بات لکھی ہے:

فسافر من بلد الرؤیۃ من صام بہ فالأصح أنہ یوافقھم وجوبا في الصوم آخر، وان کان قد أتم ثلاثین، لأنہ بالانتقال الیٰ بلدھم مارواحداََ منھم فیلزمہ حکمھم ( الفقہ الاسلامی وادلتہ: ۳؍۱۶۵۹، المطلب الثالث اختلاف المطالع)

a3w
a3w