حیدرآباد

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول یاقوت پورہ کی نئی عمارت کا افتتاح؛ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا

رکن اسمبلی مجلس حلقہ یاقوت پورہ، جناب جعفر حسین معراج نے کہا کہ تعلیم کی ہر زمانہ میں اہمیت رہی ہے، اور موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم وقت کی قدر کریں۔

حیدرآباد: رکن اسمبلی مجلس حلقہ یاقوت پورہ، جناب جعفر حسین معراج نے کہا کہ تعلیم کی ہر زمانہ میں اہمیت رہی ہے، اور موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم وقت کی قدر کریں۔ ملت کے لڑکے اور لڑکیاں تعلیمی میدان میں تیزی سے آگے بڑھیں۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول یاقوت پورہ (چارمینار منڈل 2) کی قریبی عمارت واقع وارڈ آفس تالاب چنچلم، تالاب کٹہ میں منتقلی اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جلسہ کی منسوخی کے لئے پولیس ذمہ دار۔ امجد اللہ خاں کا الزام
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

جناب جعفر حسین معراج نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے سرکاری مدارس کی ترقی اور طلبا و طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اہلیانِ محلہ سے درخواست کی کہ وہ اسکول نہ جانے والے بچوں کا داخلہ کرائیں۔ مزید کہا کہ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی قیادت اور قائد مقننہ مجلس جناب اکبر الدین اویسی کی رہنمائی میں عوامی مسائل کو تیزی سے حل کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کارپوریٹر تالاب چنچلم ڈاکٹر ثمینہ بیگم اور کارپوریٹر رین بازار جناب عبدالواسع بھی موجود تھے۔ جناب آئی نہرو بابو، ڈپٹی آئی او ایس چارمینار 2، نے اسکول کی نئی عمارت میں منتقلی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں اسکول کے قیام سے اولیاۓ طلبا کو کافی سہولت ہوگی۔

ہیڈ مسٹریس محترمہ شبانہ بیگم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ جماعت اول تا پنجم اردو و انگریزی میڈیم میں اس اسکول میں داخلہ کرائیں۔ تمام طلباء و طالبات کا داخلہ مفت دیا جاتا ہے، علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے یونیفارم، دوپہر کا کھانا، اور درسی کتابیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

انچارج اسکول جناب محمد عبدالقیوم نے مہمانوں کی گلپوشی کی اور اس موقع پر رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج، کارپوریٹر ڈاکٹر ثمینہ بیگم، ڈی ای او حیدرآباد، اور ڈپٹی آئی او ایس جناب آئی نہرو بابو کے علاوہ مقامی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں اسکولی معلمات محترمہ نصرین بانو اور محترمہ ماہ ناز نے سرپرستوں کا خیرمقدم کیا۔

ممتاز ماہر تعلیم، ادیب، اور سماجی جہدکار جناب فاروق طاہر نے، دیگر اساتذہ کے ساتھ، اسکول کی منتقلی اور اس کی ترقی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سرپرستوں اور مقامی قائدین کی دلچسپی کے سبب یہ اسکول ترقی کی مزید منازل طے کرے گا۔

اس موقع پر متعدد معززین، جن میں جناب الحاج سید منیرالدین، جناب ایم اے رزاق صدر ابتدائی مجلس، جناب ایم اے رفیق، جناب سید محسن علی، شبانہ تبسم، صفا ساتھی فیلڈ ایگزیکٹو امان نگر بی، عبدالکریم، غلام افضل، اور دیگر شامل تھے۔

a3w
a3w