حیدرآباد

اپنی لڑکیوں کو پکوان و امور خانہ داری میں ماہر بنانا وقت کی اہم ضرورت،جامعہ ارشاد العلوم میں پکوان میلہ

مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی نے کہا کہ جامعہ عربیہ ارشاد العلوم میں ابتداء ہی سے اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ طلبہ وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جائے ،دینی،اصلاحی واخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ خیاطی ،خطاطی، وطباخی تربیت دی جاتی ہے۔

حیدرآباد: مولانا احمد عبید الرحمٰن اطہر ندوی ناظم مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش نامپلی حیدرآباد نے کہا کہ اپنے بچیوں کو پکوان کی تربیت دینا اور گھریلو پکوان میں دلچسپی پیدا کرنا والدین کی ذمہ داری ہے،گھریلو پکوان اور بازاری پکوان میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
اللہ کی رضا مندی والدین کی رضا مندی میں ہے: حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

آج کے زمانہ میں اچھی غذا کھانے اور کھلانے کے رواج کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،کیمیکل ملی غذاؤں سے مکمل اجتناب اپنی صحت کی بقاء کا باعث ہے، ان خیالات کا اظہار مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی نے جامعہ عربیہ ارشاد العلوم سلیمان نگر میر محمود پہاڑی حیدرآباد میں منعقدہ پکوان میلہ میں موجود خواتین و طالبات کے کثیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس کی نگرانی مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی جامعہ ہذا نے کی۔

مولانا اطہر ندوی نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کیا کہ چھلکے والی دالوں کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے اور ایسے ماکولات ومشروبات جس کو دیر تک باقی رکھنے اور خراب نہ ہونے کیلئے کیمیکلز کا استعمال کرکے پیاک pack کیا جاتا ہے وہ انتہائی مضرّصحت اور ضرر رساں ہے ،والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کیلئے ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو خالص غیر آمیزش ہو۔

 مہمان خصوصی مولانا محمد غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال و منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و ٹرسٹی ٹرسٹ مدرسہ ہذا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ عربیہ ارشاد العلوم کی جانب سے طالبات کیلئے رکھا گیا یہ پکوان میلہ وقت کی اہم ترین ضرورت کی تکمیل کا باعث ہے،اور آج کے زمانہ میں لڑکیاں عموماً امور خانہ داری سے ناواقف ہوتی ہیں اور ان کی دنیوی و دیگر مصروفیات ان کو  اس طرف توجہ مرکوز کرنے سے حائل بنے ہوئے ہیں ، اس طرح کے پکوان میلے اور امور خانہ داری کے پروگرام منعقد کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔

 اس میلہ کی انعقاد پر مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی کو انہوں نے مبارک باد پیش کی اور طالبات کے اس کام کو سراہا اور امور خانہ داری میں دلچسپی لینے اور گھرگھرہستی میں ماہر بننے کی تلقین کی اور طالبات سے کہا کہ ایک لڑکی اپنے آپ میں اچھی بیٹی،اچھی بیوی،اچھی بہو اور اچھی گھریلو خاتون بننے کی کوشش کرے۔

مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی نے کہا کہ جامعہ عربیہ ارشاد العلوم میں ابتداء ہی سے اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ طلبہ وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جائے ،دینی،اصلاحی واخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ خیاطی ،خطاطی، وطباخی تربیت دی جاتی ہے۔

 تعلیم کا حرج کئے بغیر منظم انداز میں ماہرین پکوان کے ذریعہ پکوان کی عملی مشق کرائی جاتی ہے،اور سال میں ایک بار اس طرح کا پکوان میلہ منعقد کرکے ان طالبات کی بنائی ہوئی ڈشس کا مظاہرہ ومشاھدہ کرواکر ان کی ہمت افزائی کی جاتی ہے ،اور اولیاۓ طلبہ ان کی مصنوعات کو خرید کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

 مولانا حسامی نے کہا کہ آج کے اس میلہ میں تقریباً50 طالبات نے 50 سے زائد اشیاء خوردونوش بنا کر پیش کیا،اس موقع پر مضرّصحت وکیمیکل والی اشیاء کا استعمال کئے بغیر طالبات نے اپنی مصنوعات پیش کیا ۔

اس موقع پر جناب الحاج کمال محمد،جناب الحاج محمد عبد الکریم فہیم ،حافظ محمد الیاس،ٹرسٹیان جامعہ ہذا وجمیع اساتذہ و معلمات نے شرکت کی،اور جامعہ عربیہ ارشاد العلوم و گلشن ارشاد ماڈل اسکول اردو میڈیم وانگلش میڈیم کے طلباء وطالبات کے سرپرستوں نے شرکت کرکے اس میلہ سے استفادہ کیا ، مولانا ندوی کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔