جرائم و حادثات

پٹرول ڈلوانے کے دوران موٹرسیکل کو آگ لگنے کا واقعہ

جیڈی میٹلہ بس ڈپو کے قریب واقع پٹرول پمپ پر ایک موٹر سیکل میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے بموجب پیٹرول پمپ پر ایک موٹر سیکل راں پٹرول ڈلوانے کے لئے آیا تھا۔

حیدرآباد: جیڈی میٹلہ بس ڈپو کے قریب واقع پٹرول پمپ پر ایک موٹر سیکل میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے بموجب پیٹرول پمپ پر ایک موٹر سیکل راں پٹرول ڈلوانے کے لئے آیا تھا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پیٹرول ڈالنے کے دوران موٹر سیکل اسٹارٹ تھی۔ اس نے موٹر سیکل کو آف نہیں کیا تھا۔

جس کے نتیجہ میں پٹرول کے چند چھینٹے انجن پر گرپڑے اور آگ لگ گئی۔ اس موقع پر پٹرول پمپ پر کھڑے لوگ پریشان ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی سورارام پولیس نے فائر عملہ کو طلب کرلیا۔ تاہم کچھ دیر جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔