حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد کی ایک مشہور ہوٹل میں ڈرینج کے پانی سے کھانے پینے کے برتن دھونے کا واقعہ (ویڈیو وائرل)

ہوٹل انتظامیہ نے اس صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے اسی گندے پانی کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ پانی نہ صرف صحت کے لیے مضر ہے بلکہ کھانے کے برتنوں کو اس سے دھونا عوام کی صحت کے ساتھ سنگین کھلواڑ ہے۔

حیدرآباد: یوسف گوڑہ کے سری کرشنا اڈپی پارک ہوٹل میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ہوٹل انتظامیہ مبینہ طور پر ڈرینج کے پانی سے پلیٹیں، گلاس اور دیگر برتن دھونے میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس خبر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے ساتھ عوام میں شدید غم وغصہ کی لہردوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق، ہوٹل کے قریب پائپ لائنز میں طویل عرصہ سے لیکیج ہو رہی ہے اور وہاں سے ڈرینج کا پانی بہہ رہا ہے، لیکن ہوٹل انتظامیہ نے اس صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے اسی گندے پانی کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ پانی نہ صرف صحت کے لیے مضر ہے بلکہ کھانے کے برتنوں کو اس سے دھونا عوام کی صحت کے ساتھ سنگین کھلواڑ ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے باورچی خانے میں روزمرہ استعمال ہونے والی پلیٹیں، گلاس اور چائے کے کپ ڈرینج کے پانی سے دھوئے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہوٹل انتظامیہ اس خطرناک عمل کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا۔

 لوگوں نے بتایا کہ ہوٹل کی انتظامیہ اس معاملے کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ہوٹل میں کھانے پینے والے لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہ عمل حفظان صحت کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہوٹل کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہوٹل انتظامیہ صفائی اور صحت کے اصولوں پر مکمل عمل کرے۔ عوامی صحت سے کھیلنے والے ایسے واقعات پر سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

شہر میں اس واقعہ کی خبر پھیلنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور اس ہوٹل کے خلاف ممکنہ قانونی کاروائی کا امکان ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں فوری تحقیقات کر کے ہوٹل کا لائسنس فوری منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔