حیدرآباد
حیدرآباد کی مختلف کمپنیوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آئی ٹی عہدیداروں کی اس کارروائی کے وجہ کیا ہے تاہم بتایاجاتا ہے کہ ٹیکس کی چوری اور دیگر مالیاتی بے قاعدگیوں کے نتیجہ میں یہ چھاپے مارے گئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی مختلف کمپنیوں میں آئی ٹی کے عہدیداروں نے چھاپے مارے۔
آج صبح اچانک آئی ٹی کے عہدیداروں کی مختلف ٹیموں نے یہ چھاپے ایک ساتھ 20مقامات بشمول دلسکھ نگر کے گوگی پراپرٹیز کی ہیڈکوارٹرس اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔
جن کمپنیوں کی تلاشی لی گئی، ان میں فارماہلز، ونڈرسٹی اور رائل سٹی بھی شامل ہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آئی ٹی عہدیداروں کی اس کارروائی کے وجہ کیا ہے تاہم بتایاجاتا ہے کہ ٹیکس کی چوری اور دیگر مالیاتی بے قاعدگیوں کے نتیجہ میں یہ چھاپے مارے گئے۔
گذشتہ ماہ آئی ٹی کے عہدیداروں نے شہر کی چاررئیل اسٹیٹ کمپنیوں پر بڑے پیمانہ پر چھاپے مارے تھے۔
وسودھا کمپنی کے صدردفتر ایس آرنگر کے ساتھ ساتھ مادھاپور اور جیڈی مٹلہ کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں پر یہ چھاپے مارے گئے تھے۔