شمالی بھارت

اعظم خان کے خلاف انکم ٹیکس دھاوے

محکمہ انکم ٹیکس نے آج اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں 30 مقامات پر دھاوے کئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ٹیکس چوری کی تحقیقات میں اعظم خان اور ان سے جڑے لوگوں پر رام پور‘ سہارنپور‘ لکھنو‘ غازی آباد اورمیرٹھ (یوپی) میں چھاپے مارے گئے۔

لکھنو: سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے چہارشنبہ کے دن اعظم خان اور ان سے جڑے لوگوں پر انکم ٹیکس دھاوؤں کو ”آمریت“ اور ”مرکزی ایجنسیوں کا بے جا استعمال“ قراردیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں عوام‘ کرارا جواب دیں گے۔

متعلقہ خبریں
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
بی جے پی امیدواروں کو دیوتاؤں نے چنا، چدمبرم کاطنز
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

محکمہ انکم ٹیکس نے آج اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں 30 مقامات پر دھاوے کئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ٹیکس چوری کی تحقیقات میں اعظم خان اور ان سے جڑے لوگوں پر رام پور‘ سہارنپور‘ لکھنو‘ غازی آباد اورمیرٹھ (یوپی) میں چھاپے مارے گئے۔

 پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی دھاوے ہوئے۔ ایکس پر پوسٹ میں سماج وادی پارٹی نے کہا کہ اعظم خان صاحب‘ سچائی کی آواز ہیں۔ انہوں نے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے بنیاد رکھی اور ایک یونیورسٹی بنائی۔ ہندی میں پوسٹ میں پارٹی نے کہا کہ اعظم خان صاحب ہمیشہ فرقہ پرست طاقتوں سے لڑتے رہے۔

آج ہم ان کی آواز کے ساتھ متحد ہیں۔ بی جے پی حکومت کو آمریت اور مرکزی ایجنسیوں کا استعمال ترک کردینا چاہئے۔ بی جے پی کو یاد رکھنا چاہئے کہ آمروں (ڈکٹیٹرس) کی اَنا ختم ہوکر رہتی ہے۔ 2024 میں جنتا‘ جواب دے گی۔