حیدرآباد
انکم ٹیکس کے دھاوے، تلنگانہ وزیر ملاریڈی کا بیٹا علیل
ان کا بیٹا انکم ٹیکس کی کارروائی کے دوران علیل ہوگیا تھا اب اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ان کے ساتھ آئی ٹی حکام بھی موجود تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر لیبرملاریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی ایک سیاسی مخاصمت کے تحت ان کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں کے مکانات پر چھاپے مار رہی ہے۔
وہ اپنے بیٹے مہندر ریڈی کی عیادت کے لئے نارائنا ملٹی اسپیشالٹی اسپتال گئے۔ ان کا بیٹا انکم ٹیکس کی کارروائی کے دوران علیل ہوگیا تھا اب اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ان کے ساتھ آئی ٹی حکام بھی موجود تھے۔
ملاریڈی نے الزام لگایا کہ انکم ٹیکس حکام نے آئی ٹی چھاپوں کے نام پر ان کے بیٹے کو ہراساں کیا اور مارا پیٹا اور اسی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کالجوں کے علاوہ کوئی غیر قانونی کاروبار یا کیسینو نہیں چلاتے۔ ملاریڈی نے کہا کہ آئی ٹی حملے جان بوجھ کر کئے جا رہے ہیں۔