حیدرآباد

حیدرآباد کے گاندھی اسپتال سے برطرف آوٹ سورسنگ اسٹاف کا احتجاج

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے مشہور گاندھی اسپتال کے برطرف آوٹ سورسنگ اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی خدمات واپس لینے کامطالبہ کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے مشہور گاندھی اسپتال کے برطرف آوٹ سورسنگ اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی خدمات واپس لینے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

انہوں نے کہاکہ کوویڈ جیسے مشکل حالات میں انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی خدمات انجام دی۔

ان کی خدمات واپس لی جائیں۔ انہوں نے اپنے اس مطالبہ کے ساتھ گاندھی اسپتال کے احاطہ میں موجود گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے یہ احتجاج کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

انہوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ تقریبا چاردنوں سے احتجاج کے باوجود حکومت نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور ان کے احتجاج کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 244کنٹراکٹ ورکرس کو محکمہ صحت نے برخواست کردیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ راجہ راو اور وزیرصحت ہریش راو ان کے مطالبہ کو نظرانداز کررہے ہیں۔

a3w
a3w