حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ

کسٹم امپورٹ ڈیوٹی میں 15فیصد اضافہ،اس پر تین فیصد جی ایس ٹی لگانے کے بعد جملہ 18فیصد ٹیکس اداکرنا ہوگا۔ اس اضافہ کے بعد مرکز انٹلی جنس ایجنسیوں کے مطابق خاص طورپر خلیجی ممالک سے آنے والے بڑی تعداد میں غیر مجاز سونے کو لارہے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر بیرونی ممالک ے سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ درج کیاگیا ہے۔ فروری کے آخر سے اب تک 25 سے زائد افراد سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس
مرکز کے تعاون سے میگا جاب میلہ: کشن ریڈی
دنیا میں ایسی تباہی کی مثال کم ملتی ہے:اردغان

 کسٹم امپورٹ ڈیوٹی میں 15فیصد اضافہ،اس پر تین فیصد جی ایس ٹی لگانے کے بعد جملہ 18فیصد ٹیکس اداکرنا ہوگا۔ اس اضافہ کے بعد مرکز انٹلی جنس ایجنسیوں کے مطابق خاص طورپر خلیجی ممالک سے آنے والے بڑی تعداد میں غیر مجاز سونے کو لارہے ہیں۔

کسٹم اور ڈی آرآئی عہدیداروں کے بشمول مرکزی فورسس نے نگرانی میں اضافہ کیا ہے تاکہ غیر مجاز سونے کی اسمگلنگ کو روکاجاسکے۔ کئی افراد اس غیر مجاز سونے کو مقعد اور جسم کے دیگر نازک مقامات پر چھپا کرلارہے ہیں۔

بعض معاملات میں حالیہ دنوں کے دوران لگیج بیگس میں چھپاکر اس زرد دھات کو لایاگیا ہے۔کسٹم کے عہدیداروں نے نشاندہی کی کہ پتلون، شرٹس، زیرجامہ سونا چھپاکرلانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔خلیجی ممالک بشمول دبئی، کوویت، سعودی عرب،یواے ای، قطر سے اس سونے کی غیر مجاز منتقلی کی کوشش کی گئی۔22فروری سے اب تک سونے کی اسمگلنگ کی کئی ناکام کوششیں کی گئی ہیں۔