شمالی بھارتمشرق وسطیٰ

کرنسی نوٹوں پر ساورکرکی تصویرشائع کرنے ہندومہاسبھا کامطالبہ

آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے اتوار کے دن مطالبہ کیاکہ کرنسی نوٹوں پرمہاتماگاندھی کی تصویر وی ڈی ساورکر اور دیگر مجاہدین آزادی کی تصاویر سے بدل دی جائے۔

میرٹھ(یوپی): آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے اتوار کے دن مطالبہ کیاکہ کرنسی نوٹوں پرمہاتماگاندھی کی تصویر وی ڈی ساورکر اور دیگر مجاہدین آزادی کی تصاویر سے بدل دی جائے۔

حکومت ہند کے نام کھلے مکتوب میں ہندو مہاسبھا نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ پارلیمنٹ ہاؤز کی طرف جانے والی سڑک کا نام ساورکر روڈ رکھاجائے۔

مہاسبھاقائدین کا کہنا ہے کہ یہ ساورکرکو مودی حکومت کا سچاخراج ہوگا۔ ساورکر ہندو مہاسبھا کے صدر تھے۔

اکھل بھارت ہندومہاسبھا کے دفترشاردا روڈ میں اتوار کے دن ہون پوجا کے ساتھ ساورکر کی 58 ویں برسی منائی گئی۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ہندو مہاسبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے ساورکر کو ہندوستان کی جدوجہد آزادی کا عظیم تاریخی انقلابی بتایا۔