سنکرانتی منانے آندھراپردیش جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیاگیا ہے۔ ہر سال مسافرین کی سہولت کے لئے خصوصی بسوں کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹرینوں کا بھی انتظام دونوں تلگو ریاستوں میں کیاجاتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے اپنے رشتہ داروں میں آبائی مقامات پر سنکرانتی تہوار منانے کیلئے پڑوسی ریاست آندھراپردیش جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں تمام سڑکوں پر گاڑیاں دیکھی جارہی ہیں۔
ساتھ ہی حیدرآباد کے مہاتما گاندھی اور جوبلی بس اسٹیشن مسافروں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیاگیا ہے۔ ہر سال مسافرین کی سہولت کے لئے خصوصی بسوں کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹرینوں کا بھی انتظام دونوں تلگو ریاستوں میں کیاجاتا ہے۔
تلنگانہ کے عادل آباد، کھمم، بھدراچلم کے ساتھ ساتھ اے پی کے وجئے واڑہ،نیلور، گنٹور،اونگول سمیت پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹر کے لئے بھی خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں۔
ان بسوں میں ریزرویشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ان خصوصی بسوں کے لئے تلنگانہ آرٹی سی کی جانب سے زائد کرایہ وصول نہیں کیاجارہا ہے جس پر عوام میں مسرت دیکھی گئی۔
یادادری ضلع میں پتنگی ٹول پلازہ کے پاس سینکڑوں کی تعداد میں کار اور بسوں کو گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔ اگرچیکہ ٹول پلازہ پر فاسٹ ٹریک کے ذریعہ گاڑیوں کو گزرنے دیا جارہا ہے اس کے باوجود گاڑیوں کے گزرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔
بعض گاڑیوں کو فاسٹ ٹریک کا اسکین کام نہ کرنے کی وجہ سے بھی ٹول پلازہ سے گزرنے میں تاخیر ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی کیلو میٹر طویل گاڑیوں کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔