سوشیل میڈیاکرناٹک

بی جے پی ایم ایل اے کی خاتون کے ساتھ ناشائستہ تصاویر وائرل

پٹورو اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کی نامعلوم خاتون کے ساتھ مستی کے موڈ میں تصاویردکشن کنڑ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ذرائع نے کہا کہ یہ بی جے پی کے اندرونی افراد کی کارستانی ہے۔

بنگلورو: کرناٹک بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجیو متندور نے دکشن کنڑ کی نامعلوم خاتون کے ساتھ اپنی مبینہ ناشائستہ تصاویر کی اجرائی کے سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی۔ متندور نے یہ بھی کہا کہ وائرل تصاویر تحریف شدہ ہیں اور ان کے زوال کو یقینی بنانے سازش کے حصے کے طور پر وائرل کی گئیں۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج

 انہوں نے اپیناگڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرکے پولیس سے تصاویر وائرل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے آئی ٹی قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ یہ معاملہ مئی کے انتخابات سے قبل کرناٹک بی جے پی کے لیے ایک اور جھٹکہ تصور کیا جارہا ہے۔

 پٹورو اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کی نامعلوم خاتون کے ساتھ مستی کے موڈ میں تصاویردکشن کنڑ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ذرائع نے کہا کہ یہ بی جے پی کے اندرونی افراد کی کارستانی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کا مقصد پارٹی پر متندور کو ٹکٹ نہ دینے کا دباؤ ڈالنا ہے۔

ان کے خلاف زبردست لابنگ کی جارہی ہے جبکہ کانگریس بھی یہ سیٹ چھیننا چاہتی ہے۔2018ء کے انتخابات میں متندور نے کانگریس امیدوار شکنتلا شیٹی کو 19,447 ووٹوں سے شکست دی۔ ایک خانگی ویڈیو پر متندور کے تعلق سے پہلے بھی افواہیں گشت کرچکی ہیں۔

 ذرائع نے کہا کہ متندور نے زمین پر اچھا کام کیا ہے مگر پارٹی کے اندر ان کے کئی دشمن ہیں حتیٰ کہ سنگھ پریوار کے قائدین بھی ان سے خوش نہیں ہیں۔ بی جے پی ذرائع نے کہا کہ پارٹی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

ایک ایسے وقت جب پارٹی بی جے پی رکن اسمبلی مدل ویروپکشپا کی گرفتاری سے صدمہ میں ہے، اس واقعہ نے پارٹی کو مزید ناراض کردیا۔ ہندو کارکن ارون کمار، صنعت، سماجی کارکن اور سابق چیف منسٹر ڈی وی سدانندگوڑا کے  حامی اشوک رائے بھی پٹور حلقہ سے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔