کھیل

پاکستان کی جیت سے ہندوستان سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے

خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں لے جا سکتی ہے۔

شارجہ: خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں لے جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی

آسٹریلیا کے ساتھ کل کے میچ میں ہندوستان کی شکست کے بعد نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل میں داخلہ بہت آسان ہو گیا ہے اور اسے آج شام دبئی میں پاکستان کے خلاف اپنے گروپ اے کے میچ میں جیت درکار ہے۔ جبکہ پاکستان کی جیت سے ہندوستان کو سیمی فائنل کا ٹکٹ مل سکتا ہے۔

اس ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اس کے بعد نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ وہیں ہندوستان چار میچوں میں دو جیت اور دو ہار کے ساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور نیوزی لینڈ دو جیت کے ساتھ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔