امریکہ و کینیڈا

خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا ذمہ دار ایران ہے:امریکہ

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کاذمہ دار ایران ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران نے اپنے ہوائی جہاز کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ خراب موسم میں45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا ذمہ دار ایران ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر حادثےکے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، تاہم لاجسٹک وجوہات کے باعث ایران کی درخواست قبول نہیں کرسکے۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
بچوں کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کاذمہ دار ایران ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران نے اپنے ہوائی جہاز کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔

ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت پر پابندیوں کا عمل جاری رکھیں گے، ایرانی عوام کی بنیادی آزادیوں کے لیے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا تھا کہ ’صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔‘ بعدازاں ایرانی حکام نے بھی ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

ہیلی کاپٹر میں 9 افراد سوار تھے، جن میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم،صدر کے سکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی، باڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر کا عملہ موجود تھے۔

a3w
a3w