کھیل

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے آتری جنوبی افریقی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز ہندوستانی تیز گیند بازوں کا سامنا نہ کرسکا اور تو چل میں آیا کی طرز پر پویلین لوٹ گیا۔

جوہانسبرگ: ہندوستان نے ارشدیپ سنگھ (پانچ وکٹ) اور اویش خان (چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی اور سائی سدرشن کے ناٹ آؤٹ 55 رنز، شریاس ائیر کی 52 رنوں کی نصف سنچری اننگ کی بدولت اتوار کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

117 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ریتوراج گائیکواڈ اور سائی سدرشن کی اوپننگ ہندوستانی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے صرف 23 رنزہی جوڑ سکی تھی کہ مولڈر نے چوتھے اوور کی چوتھی گیند پرگائیکواڈ 5 رن کو ایل بی ڈبلیو کرکے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے شریاس ائیر نے سدرشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے مضبوط شراکت داری کی اور ہندوستانی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

 15.5 اوورز میں شریاس 52 رنزکو فیہلوکوایو نے ملر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 111 رنز تھا۔ سدرشن 55 اور تلک ورما ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے 16.4 اوورز میں 117 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے آتری جنوبی افریقی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز ہندوستانی تیز گیند بازوں کا سامنا نہ کرسکا اور تو چل میں آیا کی طرز پر پویلین لوٹ گیا۔

جنوبی افریقہ کا آغاز بہت خراب تھا اور اس نے تین رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد تیسرے وکٹ کے لیے 39 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم تیسرا وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقی بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئے۔

فہلکوایو نے ٹیم کے سب سے زیادہ 33 رنزبنائے۔ ٹونی ڈی جورزی 28، ایڈن مارکرم 12 رن بنائے اور تبریز شمسی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سات بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ تین بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

 جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 27.3 اوورز میں 116 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 37 رنزدے کرپانچ اور اویش خان نے 27 رنزدے کرچار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو کو ایک وکٹ ملا۔