قومی

مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے پرہندوستان کااظہار تشویش

ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے پر تشویش ظاہر کی۔ اس نے خطہ میں امن و استحکام کی جلد بحالی کی امید ظاہر کی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے پر تشویش ظاہر کی۔ اس نے خطہ میں امن و استحکام کی جلد بحالی کی امید ظاہر کی۔

میڈیا نے جب مکہ کے قریب ڈرون حملے کے بارے میں پوچھا تو وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سعودی شہر کی مذہبی اہمیت کے مد نظر واقعہ کو تشویشناک قرار دیا۔