دہلی

ہندوستان نے اسرائیل کے خلاف مکتوب پر دستخط نہیں کئے

یوروپی اور افریقی ممالک سمیت ہندوستان نے 104 ممالک کی جانب سے دستخط کردہ ایک دستاویز پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ اس دستاویز کے ذریعہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگٹریس کے اسرائیل میں داخلہ پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔

نئی دہلی:یوروپی اور افریقی ممالک سمیت ہندوستان نے 104 ممالک کی جانب سے دستخط کردہ ایک دستاویز پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ اس دستاویز کے ذریعہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگٹریس کے اسرائیل میں داخلہ پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی

ہندوستان نے متعدد قراردادوں پر جن میں اسرائیل پر تنقید کی گئی تھی، گلوبل ساؤتھ ممالک کا ساتھ نہیں دیا۔ وہ فلسطینی مسائل پر اہم قراردادوں کی منظوری کے موقع پر کم ازکم 4 مرتبہ غیرحاضر رہا۔ چلی کی جانب سے گشت کرائے گئے مکتوب جس کی تائید برازیل، کولمبیا، جنوبی افریقہ، یوگانڈا، انڈونیشیاء، اسپین، گیانا اور میکسیکو نے حمایت کی ہے۔

اسے ایک اہم قرارداد تصور کیا جارہا ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور خود اقوام متحدہ کے دفاع میں ہے۔جنوبی ایشیاء کے بیشتر پڑوسی ممالک کے علاوہ مغربی ایشیاء، جنوبی امریکہ اور ا فریقہ نے اِس مکتوب پر دستخط کئے ہیں جو گزشتہ ہفتہ اقوام متحدہ میں گشت کرایا گیا تھا۔

اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ 105 دستخط کرنے والے ممالک جن میں 104 رکن ممالک ہیں اور افریقی یونین کے ممالک ہیں، انہوں نے سکریٹری جنرل کو ناپسندیدہ شخص قرار دینے اسرائیل کے فیصلہ کی مذمت کی ہے اور سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے روکتے ہیں۔ اس کی ذمہ داریوں میں لڑنے والے ملکوں کے درمیان ثالثی کرنا اور انسانی مدد فراہم کرنا شامل ہیں۔

Photo Source: @MumbaichaDon