جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

کیرالا کی خاتون آن لائن آرڈر کی گئی بریانی کھانے کے بعد فوت

فوڈ پوائزننگ کے ایک اور مشتبہ معاملہ میں ایک 20 سالہ خاتون، مبینہ طور پر کیرالا کے ایک مقامی ہوٹل سے منگوائی گئی ”کزہی منتھی“ (بریانی) کھانے کے فوت ہوگئی۔

کاسرا گور (کیرالا) : فوڈ پوائزننگ کے ایک اور مشتبہ معاملہ میں ایک 20 سالہ خاتون، مبینہ طور پر کیرالا کے ایک مقامی ہوٹل سے منگوائی گئی ”کزہی منتھی“ (بریانی) کھانے کے فوت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ کاسر گوڑ کے قریب پیرمبالہ سے تعلق رکھنے والی انجو شری پاروتی نے 31 دسمبر کو کزہی منتھی کھایا تھا،جو اس نے کاسر گوڑ میں روما ناشی نامی ایک ریسٹورنٹ سے آن لائن خریدی تھی اور تب سے اس کا علاج چل رہا تھا۔

پولیس نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اس کے والدین کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کی ہفتہ کی صبح موت ہوگئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ فارنسک رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

لڑکی ایک پرائیوٹ ہاسپٹل میں زیر علاج تھی، جہاں سے اسے کرناٹک میں منگلورو کے ایک اور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسی دوران ریاستی وزیر وینا جارج نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وینا جارج نے پٹھانم تیٹھا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ فوڈ سیفٹی کمشنر کو اس واقعہ کے حوالے سے رپورٹ درج کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈی ایم او اس واقعہ اور لڑکی کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جن ہوٹلوں پر فوڈ پوائزننگ کا الزام ہے‘ ان کا لائسنس فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ (ایف ایس ایس اے) کے تحت منسوخ کردیا جائے گا۔ جاریہ ہفتہ کے آغاز میں کوٹائم میڈیکل کالج کی ایک نرس بھی مبینہ طور پر کوزیکوڈ میں کھانے کے بعد ہلاک ہوگئی تھی۔