ہندوستان میرے وجود کا حصہ: سندرپچائی
سندر پچائی نے ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ترنجیت سنگھ سندھو کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس اعزاز کے لئے حکومت ِ ہند اور ہندوستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔
واشنگٹن: ہندوستان‘ میرے وجود کا حصہ ہے اور میں جہاں جاتا ہوں اسے اپنے ساتھ لے جاتا ہوں۔ گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے ہندوستانی سفیر برائے امریکہ سے باوقار پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ ہندوستانی امریکی سندر پچائی کو سال 2022 کا پدم بھوشن ایوارڈ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (تجارت و صنعت) کے زمرہ میں دیا گیا۔
سندر پچائی کی پیدائش‘ مدورائی کی ہے۔ انہوں نے سان فرانسسکو میں جمعہ کے دن اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی میں ہندوستان کا تیسرا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ حاصل کیا۔
انہوں نے ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ترنجیت سنگھ سندھو کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس اعزاز کے لئے حکومت ِ ہند اور ہندوستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔
50 سالہ پچائی نے کہا کہ ہندوستان میرے وجود کا حصہ ہے‘ میں جہاں جاتا ہوں اسے اپنے ساتھ لے جاتاہوں (اس خوبصورت ایوارڈ کے برخلاف جسے میں کہیں حفاظت سے رکھوں گا)۔