بھارت
ہندوستان نے کم دوری کے ’پرالئے‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
ہندوستان نے منگل کو کم دوری کے سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (ایس آر بی ایم) ’پرلے‘کا کامیاب تجربہ کیا۔
نئی دہلی: ہندوستان نے منگل کو کم دوری کے سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (ایس آر بی ایم) ’پرلے‘کا کامیاب تجربہ کیا۔
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی طرف سے تیار کردہ، میزائل کی رینج 350-500 کلومیٹر ہے اوراس کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت 500-1000 کلوگرام ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ تجربہ صبح 9.50 بجے اوڈیشہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا اور مشن کے تمام مقاصدکو پورا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکنگ آلات کی ایک بیٹری نے ساحل کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار کی نگرانی کی۔