دہلی

یوکرین امن چوٹی کانفرنس میں ہندوستان، جنوبی ایشیا کا واحد ملک

ہندوستان‘ جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہوگا جو سوئزرلینڈ میں یوکرین امن چوٹی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

نئی دہلی: ہندوستان‘ جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہوگا جو سوئزرلینڈ میں یوکرین امن چوٹی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

اس کانفرنس کی میزبانی سوئزرلینڈ کررہا ہے۔ 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں بشمول اقوام متحدہ نے شرکت کی توثیق کردی ہے۔

نصف ممالک کا تعلق یوروپ سے ہے جبکہ روس‘ چین اور پاکستان اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ روس کو مدعو ہی نہیں کیا گیا ہے۔

دعوت نامہ ٹھکراتے ہوئے چین نے کہا کہ چونکہ روس کو مدعو نہیں کیا گیا ہے‘ امن چوٹی کانفرنس میں یوکرین کی یکطرفہ شرکت بے معنی ہوگا۔

a3w
a3w