کھیل

ہندوستان ۔ پاکستان مقابلہ بہت خاص ہوگا

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے ہند۔ پاک میچ کے موقع پر شائقین کیلئے خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔

احمدآباد: کرکٹ ورلڈ کپ میں ہند۔پاک میچ کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق احمدآباد میں ہونے والے پروگرام میں بالی ووڈ سوپر اسٹارز شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز

رپورٹس کے مطابق اس خصوصی پروگرام میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت کئی فلمی ستارے شریک ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور گلوکار ارجیت سنگھ بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

تقریب میں لائٹ شو، ڈانس پرفارمنس اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ گجرات کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری انیل پٹیل کے مطابق یہ خصوصی تقریب دوپہر 12 بجے کے قریب شروع ہوگی جس میں 20 سے 25 پاکستانی صحافی بھی شرکت کریں گے۔

 انیل پٹیل نے اس تعلق سے کہاکہ پاکستانی صحافیوں کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے کچھ عہدیدار بھی ہند۔پاک میچ دیکھنے ہندوستان آئیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے ہند۔ پاک میچ کے موقع پر شائقین کیلئے خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔

 واضح رہے کہ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے کل ہندوستان آئیں گے۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف ہندوستان کی جانب سے شائقین کرکٹ اور پاکستانی صحافیوں کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے ہندوستان جارہے ہیں۔

a3w
a3w