آندھراپردیش

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے پہلی بیچ سے 17 خواتین کیڈٹس کی کامیابی۔ چندرابابو کا تاریخی لمحہ قرار

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف وہ اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو عبور کرتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی کامیابی کی نئی تعریف وضع کرتی ہیں۔

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے پہلے بیچ سے 17 خواتین کیڈٹس کے کامیابی کے ساتھ فارغ التحصیل ہونے کو ملک کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف وہ اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو عبور کرتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی کامیابی کی نئی تعریف وضع کرتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ملک کی خدمت کا عظیم مقصد رکھنے والی ان کیڈٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

چندرابابو نے کہا کہ یہ ایک فخر کا لمحہ ہے کہ ہماری مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ، مساوی مواقع کی فراہمی کے عزم کو بھی مزید تقویت دی جا رہی ہے۔