ہندوستانی شہریوں سے لبنان چھوڑ دینے سفارت خانہ ہند کی اپیل
بیروت میں ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑھتے تشدد کے سبب لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہریوں کو پرزور مشورہ دیا کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں اور جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔
یروشلم: بیروت میں ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑھتے تشدد کے سبب لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہریوں کو پرزور مشورہ دیا کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں اور جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔
انسانی امور میں تال میل پیدا کرنے کے لئے قائم اقوام متحدہ کے دفتر نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ تقریباًایک سال پہلے حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے شروع کئے تھے، جس کے نتیجہ میں تقریباً2لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جس کے جواب میں اسرائیل یہ کارروائی کررہا ہے۔
لبنان کے وزیرصحت کے مطابق چہارشنبہ کے روز 51 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 223زخمی ہوئے ہیں۔
سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چہارشنبہ کے روز پوسٹ کی گئی اڈوائزری میں ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا کہ یکم اگست 2024ء کو جاری کی گئی اڈوائزری کو دہرایا جاتا ہے اور اس خطہ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اور تشدد میں اضافہ کی وجہ سے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ نوٹس تک لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔