تلنگانہ

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) تلنگانہ

اسی سلسلے میں کاغز نگر میں آئی یو ایم ایل کے ایک نئے پارٹی دفتر کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق یہ دفتر عوامی مسائل کی سماعت، مقامی شہری امور کے حل اور تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

حیدرآباد: انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) تلنگانہ نے ریاست میں اپنی تنظیمی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے نچلی سطح پر توسیعی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، اس عوامی رابطہ مہم کے تحت مختلف اضلاع میں شمولیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں سماجی کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد آئی یو ایم ایل میں شامل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

حال ہی میں آصف آباد (کومارم بھیم)، کاغز نگر، منچیرال اور پیڈاپلی میں منعقدہ شمولیتی پروگراموں کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی، جہاں پارٹی کی اصولی، عوام دوست اور آئین پر مبنی سیاست سے متاثر ہو کر کئی افراد نے رکنیت اختیار کی۔ ان پروگراموں کے دوران پارٹی قیادت نے سماجی انصاف، جمہوری اقدار اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

اسی سلسلے میں کاغز نگر میں آئی یو ایم ایل کے ایک نئے پارٹی دفتر کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق یہ دفتر عوامی مسائل کی سماعت، مقامی شہری امور کے حل اور تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر آئی یو ایم ایل نے انتخابی میدان میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے آصف آباد، منچیرال، پیڈاپلی، کریم نگر، عادل آباد، نظام آباد، نلگونڈا، سوریاپیٹ، ورنگل اربن، کھمم، ظہیرآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، نرمل، کاماریڈی اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے حدود میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی قیادت نے اس موقع پر سماجی انصاف، آئینی اقدار کے تحفظ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جامع ترقی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام کی مضبوط تائید کے ساتھ آئی یو ایم ایل آئندہ انتخابات میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔