سوشیل میڈیاشمال مشرق

برقعہ پہن کر خواتین کے واش روم میں ویڈیو بنانے والا ہندونوجوان گرفتار(ویڈیو وائرل)

اس نے ایک چھوٹے سے کارڈ بورڈ کے ڈبہ میں اپنا فون رکھا اور اسے واش روم کے دروازہ پر لٹکادیا تاکہ ویڈیوز ریکارڈ کرسکے۔ اس ڈبہ میں کیمرہ کے لئے ایک سوراخ بھی بنایا گیا تھا۔

کوچی: ایک 23 سالہ آئی ٹی پروفیشنل کو کیرالا کے ایک مقبول مال میں برقعہ پہن کر خواتین کے واش روم میں داخل ہونے اور اپنے موبائل فون پر ان کے ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ نوجوان بی ٹیک گریجویٹ ہے۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

 پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف تعزیرات ِ ہند کی دفعہ 354(C) اور 419 کے علاوہ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66E کے تحت کیسس درج کئے گئے ہیں۔ بعدازاں اسے ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ملزم کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

 کملاسری پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز لولو مال میں پیش آیا جہاں ملزم جو یہاں انفو پارک میں واقع ایک انفارمیشن ٹکنالوجی میں کام کرتا ہے‘ برقعہ پہن کر خواتین کے واش روم میں داخل ہوگیا اور اپنا موبائل فون وہاں رکھ دیا۔

 اس نے ایک چھوٹے سے کارڈ بورڈ کے ڈبہ میں اپنا فون رکھا اور اسے واش روم کے دروازہ پر لٹکادیا تاکہ ویڈیوز ریکارڈ کرسکے۔ اس ڈبہ میں کیمرہ کے لئے ایک سوراخ بھی بنایا گیا تھا۔ بعدازاں مشتبہ ملزم وہاں سے باہر نکلا اور واش روم کے دروازہ کے سامنے ٹھہر گیا۔

 اس کی مشتبہ حرکات و سکنات کو نوٹ کرتے ہوئے مال کے سیکوریٹی عملہ نے پولیس کو اطلاع دی جو فوری وہاں پہنچ گئی اور ملزم سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔ پوچھ تاچھ سے پتہ چلا کہ اس نے خاتون کا بھیس بدلا اور موبائل فون پر واش روم کے مناظر ریکارڈ کررہا تھا۔

 بعدازاں ملزم کا موبائل فون اور برقعہ ضبط کرلئے گئے اور اسے تحویل میں لے لیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ آیا ملزم نے ماضی میں بھی کہیں ایسی کوئی حرکات تو نہیں کی ہیں۔