حیدرآباد

حیدرآباد میں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

پیر کے روز شمس آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کی جملہ112 فلائٹس منسوخ ہوگئیں جن میں حیدرآباد آنے والی 58 اور حیدرآباد سے روانہ ہونے والی 54 پروازیں شامل ہیں۔

حیدرآباد: انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد سے مدینہ منورہ کیلئے انڈیگو کی راست پروازوں کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

پیر کے روز شمس آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کی جملہ112 فلائٹس منسوخ ہوگئیں جن میں حیدرآباد آنے والی 58 اور حیدرآباد سے روانہ ہونے والی 54 پروازیں شامل ہیں۔

پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی دوران اے پی کے وشاکھاپٹنم سے 7فلائٹس منسوخ کی گئیں جن میں حیدرآباد، بنگلور، چنئی اور دہلی جانے والی فلائٹس شامل تھیں۔ علاوہ ازیں احمد آباد سے آنے جانے والی 18 فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں۔