دہلی

انڈیگو کی لکھنؤ۔دہلی پرواز فنی خرابی کے باعث اڑان نہ بھرسکی

دہلی جانے والی انڈیگو پرواز کو جس میں 150مسافرین بشمول سماج وادی پارٹی قائد و رکن لوک سبھا ٹمپل یادو سوار تھے فنی خرابی کا پتہ چلنے پر لکھنؤ ایرپورٹ سے اڑان رد کردینی پڑی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہلی جانے والی انڈیگو پرواز کو جس میں 150مسافرین بشمول سماج وادی پارٹی قائد و رکن لوک سبھا ٹمپل یادو سوار تھے فنی خرابی کا پتہ چلنے پر لکھنؤ ایرپورٹ سے اڑان رد کردینی پڑی۔

انڈیگو فلائٹ 6E2111رن وے پر دوڑ رہی تھی کہ فنی خرابی کا پتہ چلا۔ پائلٹس نے اڑان رد کردی اور طیارہ کو بے میں واپس لایا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ نے رفتار پکڑ لی تھی کہ اچانک اسے بریک لگادیا گیا۔

مسافرین کو بحفاظت اتارا گیا، کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ ایرلائن نے بعد ازاں متبادل طیارہ کا انتظام کیا۔

ایک ہفتہ قبل انڈیگوکی ایک اور پرواز (کوچی تا ابوظبی) کو ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد فنی خرابی کے باعث ایرپورٹ واپس لوٹنا پڑا تھا۔ اس طیارہ میں 180 مسافرین سوار تھے جن کیلئے متبادل پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔