ایشیاء
ہند۔بنگلہ دیش تعلقات مساوات پر مبنی ہونا چاہئے:محمد یونس
عبوری حکومت کے مشیراعلیٰ محمد یونس نے اتوار کے روز کہا کہ بنگلہ دیش‘ ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تعلقات مساوات اور انصاف پر مبنی ہونے چاہئیں۔
ڈھاکہ: عبوری حکومت کے مشیراعلیٰ محمد یونس نے اتوار کے روز کہا کہ بنگلہ دیش‘ ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تعلقات مساوات اور انصاف پر مبنی ہونے چاہئیں۔
84سالہ محمد یونس نے طلبہ کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اِن طلبہ نے اُس بغاوت میں حصہ لیا تھا جس کے نتیجہ گزشتہ مہینے شیخ حسینہ اپنے عہدہ سے معزول ہوگئی تھیں۔
سرکاری زیرانتظام بی ایس ایس نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔
چیف ایڈوائرزر کے اسپیشل اسسٹنٹ محفوظ الاسلام نے میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ مشیراعلیٰ ہمیشہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی برقراری میں باہمی احترام اور مساوات کو اہمیت دیتے ہیں۔