شمالی بھارت

ترنمول قائد شیخ شاہجہاں کے بھائی سراج الدین کی املاک کو آگ لگادی گئی

شیخ سراج الدین کی جائیداد جسے برہم دیہاتیوں نے آگ لگادی وہ ایک گودام تھا۔ دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ وہ کھیت جہاں یہ گودام قائم کیا گیا تھا‘ ان کی اراضی پر بنایا گیا تھا اور ترنمول لیڈر اور اس کے رشتہ داروں نے اس پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں جمعرات کی دوپہر تازہ کشیدگی پیدا ہوگئی جب برہم دیہاتیوں نے مفرور ترنمول کانگریس لیڈر شیخ شاہجہاں کے چھوٹے بھائی شیخ سراج الدین کی املاک کو آگ لگادی۔

متعلقہ خبریں
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

برہم دیہاتیوں نے سندیش کھالی میں ایک مقامی پلے گراؤنڈ پر مبینہ طورپر دوبارہ اپنے قبضہ میں لے لیا جس پر مفرورلیڈر اور اس کے ساتھیوں نے زبردستی قبضہ کرلیا تھا۔

شیخ سراج الدین کی جائیداد جسے برہم دیہاتیوں نے آگ لگادی وہ ایک گودام تھا۔ دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ وہ کھیت جہاں یہ گودام قائم کیا گیا تھا‘ ان کی اراضی پر بنایا گیا تھا اور ترنمول لیڈر اور اس کے رشتہ داروں نے اس پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سراج الدین نے کھیت پر نمک کا پانی چھوڑتے ہوئے اس کی زرخیزی کو برباد کرنے کے بعد زرعی اراضی پر قبضہ کرلیا تھا۔ سندیش کھالی مچھلیوں کی افزائش کے فارمس کی کثرت کے لئے جانا جاتا ہے۔ ایسے زیادہ تر فارمس شاہجہاں اور اس کے ساتھیو ں کی ملکیت تھے۔

مقامی عوام کا الزام ہے کہ ایسے زیادہ تر فارمس غیرقانونی طورپر قائم کئے گئے تھے۔ بعض دیہاتیوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سراج الدین کے ساتھیوں نے یہ جگہ چھوڑنے سے پہلے مقامی عوام کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

کارگزار ڈائرکٹر جنرل پولیس راجیو کمار کے ضلع میں سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کولکتہ واپس ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد سندیش کھالی میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہوگئی۔

انہوں نے جمعرات کی صبح کولکتہ روانہ ہونے سے پہلے کہا تھاکہ انہوں نے عوام سے قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کی ہے۔ بہرحال انہوں نے شاہجہاں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے بارے میں کوئی وعدہ نہیں کیا۔

a3w
a3w