حیدرآباد
عثمانیہ بسکٹ میں مکھی۔ اسٹور سے 36ہزارروپئے مالیت کا اسٹاک ضبط
عثمانیہ بسکٹ میں مکھی کے پائے جانے کے بعد گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے عثمانیہ بسکٹ کی تیاری کے اسٹور کا معائنہ کیا اور 36ہزارروپئے مالیت کے اسٹاک کو ضبط کیا۔

حیدرآباد: عثمانیہ بسکٹ میں مکھی کے پائے جانے کے بعد گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے عثمانیہ بسکٹ کی تیاری کے اسٹور کا معائنہ کیا اور 36ہزارروپئے مالیت کے اسٹاک کو ضبط کیا۔
ونئے ونگالا نامی شخص نے میاں پور حیدرآباد کے ایک اسٹور سے عثمانیہ بسکٹ کی خریداری کی۔
جب انہوں نے بسکٹ کے پیکٹ کو کھولا تو ایک بسکٹ میں مکھی پائی گئی جس کی شکایت انہوں نے مقامی فوڈ انسپکٹراور فوڈ سیفٹی کمشنر سے کی۔
اس شکایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جی ایچ ایم سی نے فوری کارروائی کی اور بسکٹس کا اسٹاک ضبط کرلیا۔