سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں بس حادثہ کا شکار، 20 زائرین جاں بحق

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 29 زخمی ہوئے۔ سعودی عرب میں عسیر کے شمال میں ’’عقبہ شعار‘‘ میں بس کو حادثہ پیش آ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیر کی سہ پہر عسیر کے علاقے ’’ عقبہ شعار‘‘ پر پیش آیا۔

ریاض: سعودی عرب میں ایک پل سے ٹکرانے کے بعد مکہ جانے والے زائرین کی بس میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

العربیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 29 زخمی ہوئے۔ سعودی عرب میں عسیر کے شمال میں ’’عقبہ شعار‘‘ میں بس کو حادثہ پیش آ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیر کی سہ پہر عسیر کے علاقے ’’ عقبہ شعار‘‘ پر پیش آیا۔

بس بریک فیل ہونے کے باعث ایک پل سے ٹکرائی اور الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

بس میں مختلف ممالک کے زائرین سوار تھے اور خیال ظاہر کیاجاتا ہے کہ حادثہ کی وجہ بس میں خرابی یا بریک فیل ہوجانا ہے۔ بس ایک پل سے ٹکراکر اُلٹ گئی اور فوری بس میں آگ بھڑک اُٹھی۔