تلنگانہ

سرکاری نظریات سے متاثر بی آر ایس ارکان مقننہ کانگریس میں شامل : ریونت ریڈی

تلنگانہ کی ترقی کا حصہ بننے کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے بی آر ایس کے ارکان مقننہ کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی ترقی کا حصہ بننے کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے بی آر ایس کے ارکان مقننہ کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کیشوراو اور کڈیم سری ہری موقع پرست۔ کے ٹی آرکا ردعمل
ریونت ریڈی کو زبان کے استعمال میں محتاط رہنے بی آر ایس کا مشورہ
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان

چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے اتوار کے روز یہاں تاڑی سندوں میں سیفٹی کٹس کی تقسیم کے موقع پر تاسندوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی کی جانب سے کانگریس حکومت کو گرانے کی کھلی دھمکی دینے کے بعد ارکان اسمبلی ہماری حکومت کی تائید کررہے ہیں۔

انہوں نے پیشرو بی آر ایس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ سابق حکومت نے ریاست کو 7لاکھ کروڑ روپے کا مقروض بنادیا اور ریاستی حکومت ری پے منٹ لون کے طور پر ہر ماہ7ہزار کروڑ روپے ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایم ایل ایز کی ہماری پارٹی کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ حکومت، تلنگانہ کی ترقی کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔

اسی لئے یہ ارکان مقننہ بھی ریاست کی ترقی میں حصہ دار بننے کیلئے کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ کانگریس میں شامل ہونے کیلئے انہوں نے آیا بی آر ایس کے ارکان مقننہ کو کوئی پیشکش کیا ہے؟۔ نہیں کچھ بھی نہیں۔ دراصل وہ، ہمارے نظریات سے متاثر ہوئے ہیں۔

قبل ازیں چند بیلوں نے چالینج کیا تھا کہ وہ کانگریس حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ چیف منسٹر نے حالیہ دنوں بی آر ایس کے چند ارکان مقننہ کی کانگریس میں شمولیت کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا میابی اور ریونت ریڈی کے ریاست کے چیف منسٹر بننے کے بعد تاحال بی آر ایس کے 9ایم ایل ایز کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ سابق بی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت، گانجہ اور منشیات سے عبارت تھی۔

a3w
a3w