شمالی بھارت

بی جے پی ایم پی کی گاڑی کی زد میں آنے سے معصوم بچے کی موت

ہفتہ کو تین بجے چھٹی ہونے پر وہ دیگر بچوں کے ساتھ گھر واپس جارہا تھا۔ تبھی ساگر پٹرول پمپ کے نزدیک وہ سفید رنگ کی فارچونر کار کی زد میں آگیا یہ کار بستی کے ایم پی ہریش ترویدی کی ہے۔

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی میں کوتوالی تھانہ علاقے کے ہردیا چوراہے کے نزدیک بی جے پی ایم پی ہریش ترویدی کی گاڑی سے ٹکر لگنے پر ایک بچہ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ جس کو علاج کے لئے لکھنؤ لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بسیا گرام باشندہ شترودھن نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کا نو سالہ بیٹا ابھیشیک پرائمری اسکول ہردیا بزرگ میں دوسری جماعت کا طالب علم تھا۔

ہفتہ کو تین بجے چھٹی ہونے پر وہ دیگر بچوں کے ساتھ گھر واپس جارہا تھا۔ تبھی ساگر پٹرول پمپ کے نزدیک وہ سفید رنگ کی فارچونر کار کی زد میں آگیا یہ کار بستی کے ایم پی ہریش ترویدی کی ہے۔

پولیس نے تحریر کی بنیاد پر پارلیمنٹ کی گاڑی اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تعزیر ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے لاش وک قبضے میں میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔