شمالی بھارت

آر ایس ایس لیڈر اور اُس کی سوتیلی بیٹی کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا

جس کمرے میں مقتولین سو رہے تھے وہاں ہرطرف خون کے نشانات پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران باپ بیٹی نے مزاحمت کی جس پر دونوں کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کر لیے۔

لکھنؤ: اتر پردیش میں انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے لیڈر اور ان کی سوتیلی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے 67 سالہ لیڈر اور ان کی سوتیلی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اُس وقت قتل کردیا جب وہ گھر میں محو خواب تھے۔

علی الصبح 6 بجے جب پڑوسی نے مقتولین کے گھر کا دروازہ کھلا دیکھا تو وہ اندرگئے جہاں لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔ پڑوسیوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ مقتول کی شناخت یوگیش چند اگروال کے نام سے ہوئی جو آر ایس ایس کے ضلعی صدر تھے۔ انہوں نے 27 سالہ مقتولہ شریتی کو گود لیا تھا۔

جس کمرے میں مقتولین سو رہے تھے وہاں ہرطرف خون کے نشانات پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران باپ بیٹی نے مزاحمت کی جس پر دونوں کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کر لیے۔

ملزمین نے گھر میں گھسنے کے فوراً بعد سی سی ٹی وی کو ناکارہ بنادیا تاکہ ان کی شناخت نہ ہو سکے۔ دہرے قتل کی واردات کی تحقیقات کیلئے پولیس کی چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

a3w
a3w