حیدرآباد

صد فیصد جائیداد ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے عہدیداروں کو ہدایت

رونالڈ روز نے کہاکہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں مجموعی طورپر جائیدادوں کی تعداد 18.9 لاکھ کے منجملہ 20 دسمبر 2023 تک صرف 1208.35 جائیدادوں کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے ریونیو عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ سرکلس میں 100 فیصد جائیداد ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنائیں۔ وہ آج ریسڈنشل کمشنر ریونیو، زونل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرس کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

 انہوں نے کہاکہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں مجموعی طورپر جائیدادوں کی تعداد 18.9 لاکھ کے منجملہ 20 دسمبر 2023 تک صرف 1208.35 جائیدادوں کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

 چونکہ بہت جلد پارلیمانی ا نتخابات منعقد ہونے والے ہیں اس بات کو ذہن نشین رکھتے ہوئے ٹیکس بقایاجات  آئندہ سال فروری تک وصولی کیلئے ایکشن پلان تیار کریں اور عدالتوں میں ذمہ داران مقدمات کی یکسوئی کیلئے ضروری اقدامات اور ان سے ٹیکس وصول کریں۔

اس کے علاوہ سرکاری دفاتر، خانگی کمرشیل کامپلکس، اداروں اور ہاسٹلس سے بھی ٹیکس بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنایاجائے۔ کمشنر نے زونل اور ڈپٹی کمشنرس کو بھی ہدایت دی کہ وہ روزانہ اس سلسلہ میں بل کلکٹرس اور ٹیکس انسپکٹرس کا اجلاس طلب کریں اور ان کی حاضری روزانہ صبح داخل کریں۔

 مالکان جائیداد کو گوگل پے، چیکس سے ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دیں اور 10 لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ آن لائن ٹیکس ادا کرنے والوں کا روزانہ جائزہ لیں۔

بالخصوص زونل کمشنرس 100 ٹیکس دہندگان جو بقایا ہیں ان کا بھی روزانہ جائزہ لیں۔ کمشنر نے اولڈ PTIN بزنس جو ٹیکس ادا شدنی ہے سے متعلق بھی ضروری اقدام کریں۔