تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں شدت

تلنگانہ کی حکمران جماعت کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔پارٹی کے اہم لیڈران کو تمام حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہائی کمان نے ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔پارٹی کے اہم لیڈران کو تمام حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہائی کمان نے ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اعلی کمان نے پارٹی کے لیڈروں کو اپنے ضلع تک ہی محدود نہ رہتے ہوئے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کرنے پر زوردیا ہے۔

اے آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ جلسوں اورریلیوں کے ذریعہ رائے دہندوں کو کانگریس کے کارناموں سے واقف کروایاجائے۔

اسمبلی حلقوں کی سطح پر نامزد کردہ کوارڈی نیٹرس کو تال میل کے ساتھ کام کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ہائی کمان نے واضح کیا کہ مقامی لیڈران اور کارکنوں کے ساتھ مل کر امیدوارداخلی اجلاس منعقد کرتے ہوئے وزیراعلی اور دیگر اہم لیڈروں کے جلسوں اور ریلیوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔

میدک، ورنگل، بھونگیر حلقوں کے پرچہ نامزدگیوں کے سلسلہ میں منعقد کی جانے والی ریلیوں اورجلسوں میں وزیراعلی ریونت ریڈی کی شرکت متوقع ہے۔