حیدرآباد

کے ٹی آر اور کے راجگوپال ریڈی میں دلچسپ نوک جھونک

تلنگانہ اسمبلی میں سابق وزیر کے ٹی آر اور کانگریس ایم ایل اے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں سابق وزیر کے ٹی آر اور کانگریس ایم ایل اے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

راجگوپال ریڈی کو دیکھ کر کے ٹی آر نے پوچھا جناب!آپ کو کابینہ میں کب شامل کیا جائے گا؟ جس پر راجگوپال ریڈی نے کہا کہ ہم پر بھی آپ ہی کی طرح خاندانی اثر پڑا ہے۔

کے ٹی آر نے جواب دیا کہ یہ خاندانی حکومت نہیں ہے اور اگر آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کو خوب شہرت ملے گی اورآپ کی قسمت کھل جائے گی۔

پھر کے ٹی آر نے دریافت کیا کہ کیا آپ کی دختر کیرتی پارلیمنٹ انتخابات میں مقابلہ کر رہی ہیں؟یا فرزند سنکیرت الیکشن لڑینگے؟

اس سوال پر راجگوپال ریڈی یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ براہ کرم انہیں تنازعہ میں نہ گھسیٹیں۔

بعد ازاں راجگوپال ریڈی نے اسمبلی لابی میں میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کے سی آرہی‘ بی آر ایس ایم ایل ایز کو بی جے پی میں بھیج رہے ہیں۔

بی آر ایس اپنے ارکان کی حفاظت کے لئے ایسا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ بننا چاہتے ہیں تاکہ بی آر ایس کے قائدین کو جیل بھیجا جا سکے۔ راجگوپال ریڈی نے انکشاف کیا کہ وہ کے سی آر کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے کانگریس میں آئے تھے۔