حیدرآباد

حیدرآباد میں منشیات کا بین الاقوامی گروہ گرفتار، 9 کروڑ روپے مالیتی ڈرگس ضبط

پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط منشیات کی مالیت تقریبا 9 کروڑ روپے ہے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ملزمین حیدرآباد سے کورئیر کے ذریعہ بیرونی ممالک کو منشیات سپلائی کیا کرتے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کی ملکاجگری اسپیشل آپریشن ٹیم نے تقریبا9کروڑروپئے مالیت کی منشیات ضبط کیں اوردو ملزمین کوگرفتارکرلیا۔

اس ٹیم نے دو افراد کو جو مشتبہ نظرآرہے تھے، حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط منشیات کی مالیت تقریبا 9 کروڑ روپے ہے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ملزمین حیدرآباد سے کورئیر کے ذریعہ بیرونی ممالک کو منشیات سپلائی کیا کرتے تھے۔

رچہ کنڈہ پولیس نے اس خصوص میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

 پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد میں منشیات کے ایک بین الاقوامی ریاکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ ملکاجگری ایس او ٹی پولیس نے نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر مبینہ طور پر بیرونی ممالک کو منشیات برآمد کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ان کے قبضے سے آٹھ کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ اس کی قیمت 9 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ ملزمین حیدرآباد سے کورئیر کے ذریعہ بیرونی ممالک کو ڈرگس کی فراہمی عمل میں لارہے تھے۔