حیدرآباد

حیدرآباد میں انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول، رات میں بھی پتنگ اڑائی گئیں (ویڈیو)

اس فیسٹول میں عالمی سطح کے 40 پتنگ باز 16 ممالک سے حصہ لے رہے ہیں ان کے علاوہ قومی سطح پر 40 کائٹ کلبس کے ارکان بھی اس فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں۔

حیدرآباد: پریڈگراونڈس سکندرآباد میں جاری انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کے موقع پر رات میں بھی پتنگ اڑائی گئیں۔پتنگ کے مانجھے کوچھوٹی چھوٹی لائٹس لگاتے ہوئے پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔اس ویڈیومیں نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

محکمہ سیاحت کی جانب سے اس فیسٹیول کا اہتمام کیاگیا جس میں تلنگانہ کی تہذیب اور تمدن کی عکاسی کی جارہی ہے۔ اس فیسٹول میں عالمی سطح کے 40 پتنگ باز 16 ممالک سے حصہ لے رہے ہیں ان کے علاوہ قومی سطح پر 40 کائٹ کلبس کے ارکان بھی اس فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹول کے دوران مختلف رنگوں‘ ڈیزائنوں کی پتنگیں اڑائی جارہی ہیں۔