دہلی

جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج نیدم باسری (کیرالا) میں جسمانی اعضاء کی تجارت کے ر یاکٹ سے متعلق کیس میں 4 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج نیدم باسری (کیرالا) میں جسمانی اعضاء کی تجارت کے ر یاکٹ سے متعلق کیس میں 4 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

متعلقہ خبریں
کیرالا میں زائد از 20 ہزار افراد آن لائن دھوکہ دہی کا شکار۔ 201 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم سے محروم
آر ایس ایس لیڈر قتل کیس کا اصل سازشی ممبئی ایرپورٹ سے گرفتار
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے

یہ ریاکٹ طبّی سیاحت کے نام پر چلایا جارہا تھا۔ ایک سرکاری بیان میں آج یہ بات بتائی گئی۔ ملزمین، بھولے بھالے نوجوانوں کو رقم کے عوض اپنے جسمانی اعضاء کا عطیہ دینے کے لیے راغب کرنے میں ملوث تھے۔

بعد ازاں یہ اعضاء ایک بڑے غیرقانونی جسمانی اعضاء کی تجارت کے ریاکٹ کے حصہ کے طور پر بیرونی ممالک کو بھیج دیے جاتے تھے۔ این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق ملزمین ہندوستان میں جسمانی اعضاء دینے کے خواہشمندوں کا پتہ چلاتے تھے تاکہ انھیں لالچ دیتے ہوئے ان کا استحصال کیا جاسکے۔

یہ کام ایجنٹوں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا جاتا تھا۔ یہ ٹولی جسمانی اعضاء کی پیوند کاری کے ضرورت مند ہندوستانی مریضوں سے بھی ربط پیدا کرتی تھی اور ایران میں جسمانی اعضاء کی پیوند کاری کروانے کے لیے ان سے 50 لاکھ روپئے وصول کرتی تھی۔

عطیہ دہندگان اور عطیہ وصول کرنے والوں کو یہ باور کرایا جاتا تھا کہ ایران میں جسمانی اعضاء کی تجارت قانونی ہے۔ تحقیقات سے مزید انکشاف ہوا کے ملزمین کے پاس جعلی دستاویزات بشمول مختلف دفاتر اور سرکاری عہدیداروں کے دستخط کی مہریں موجود تھیں، تاکہ جسمانی اعضاء کی غیرقانونی تجارت کی راہ ہموار کی جاسکے۔

تین ملزمین کی شناخت ایس کورو کلتھ ناصر، سجیت شیام، ولم کونڈا رام پرساد کی حیثیت سے کی گئی ہے جنہیں گرفتار کرلیا گیا جب کہ چوتھا ملزم مدھو جئے کمار مفرور ہے۔ ان چاروں پر تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں اور انھیں ارنا کلم میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

a3w
a3w