حیدرآباد

تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب

 مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام قوموں کے درمیان پہلے سے کہیں زیادہ مزید مزیداتحاد اور اتفاق ہو اتحاد اور اتفاق سے ہی ہم اپنے ملک کو کامیابی کی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں ۔

 حیدراباد: جناب وی رمنا راؤ پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ نے جشن آزادی ہند کے موقع پر کالج کے احاطے میں قومی پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی  کی تحریک میں جن قومی رہنماؤں نے حصہ لیا ہے ہم کو ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے کارناموں سے نئی نسل بالخصوص طلبہ و طالبات کو واقف کروایا جائے۔

متعلقہ خبریں
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

 مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام قوموں کے درمیان پہلے سے کہیں زیادہ مزید مزیداتحاد اور اتفاق ہو اتحاد اور اتفاق سے ہی ہم اپنے ملک کو کامیابی کی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں ۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ کالج کو آئیں اور حصول تعلیم کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ انتہائی دلچسپی اور سچی لگن کے ساتھ علم حاصل کریں آج کا دور مسابقتی دور ہے اس مسابقتی دور میں ہم کو آگے بڑھنا ہے اور نئے نئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے ۔

انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ نصابی تعلیم تک اپنے آپ کو محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے علم میں  اضافہ کریں انہوں نے کہا کہ جنگ ازادی میں جن رہنماؤں نے حصہ لیا ہے ان کو یاد کرنا اور ان کی جدوجہد پر ہم کو بھی تعلیم کے میدان میں اسی طرح سے عمل کرنا ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے معلومات میں بے انتہا اضافہ کریں انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنے میں ڈسپلن پیدا کریں ڈسپلین سے ہی ہماری پہچان ہوتی ہے لکچرر ڈاکٹر صالحہ شاہین نے کاروائی چلائی اور اپنے خطاب میں پرنسپل جناب وی رمنا راؤ  کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جناب وی رمنا راؤ کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے باعث طلبہ اور طالبات کی تعلیمی دلچسپی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

 ڈاکٹر صالحہ شاہین نے مزید کہا کہ یہ قدیم کالج اس علاقے کی ہی نہیں بلکہ دور دراز کے رہنے والے طلبہ و طالبات کی تعلیمی تشنگی کو بجھا رہا ہے انہوں نے طلبہ و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ پرنسپل جناب وی رمنا راؤ کی ہدایات پر عمل کریں ڈاکٹر صالحہ شاہین نے مجاہدین آزادی کی خدمات کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 اس موقع پر جناب شیخ عبدالمتین جناب سید بشارت، جناب عبدالحلیم، محترمہ آصفہ بانو ،محترمہ ساجدہ بیگم، محترمہ نکہت فاطمہ ،محترمہ قدسیہ مریم، محترمہ سلمہ بیگم، محترمہ عتیقہ بیگم، جناب بی وشنووردھن ،جناب ہری بابو، جناب سائی کمار، محترمہ انیلہ ،محترمہ پر مودا کماری، محترمہ مناسا، محترمہ جے شری کے علاوہ جناب شیخ ابراہیم ،جناب محمد عبدالہادی اور پراوین بھی موجود تھے۔