صحت

سعودی عرب میں گھر پر ڈائیلاسز کیلئے جدید ترین مشین متعارف

اے مشرقی وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں صحت کا پہلا ادارہ ہے جو گردے کی خرابی کے مریضوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے ماہرامراض گردہ ڈاکٹر سمیر المعیلو کا کہنا ہے کہ مملکت میں گھر پر ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنے والی نئی مشین متعارف کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ فورم کے موقع پر ایک اسپیشلسٹ کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ گردوں کی صفائی کرنے والی مشین متعارف کرائی تھی۔

کمپنی کے مطابق گردے کے جو مریض اپنی مجبوری کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکل سکتے اور ڈائیلاسز کے لیے انہیں اسپتال جانا مشکل ہوتا ہے ان کے لیے نئی مشین مثالی ثابت ہو گی۔

ماہرامراض گردہ کا کہنا تھا کہ آرامکو کمپنی نے ہوم ڈائیلاسز سروس فراہم کرنے کے لیے اسپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ آرامکو کمپنی اپنے ان ملازمین کے لیے حاصل کرنا چاہتی ہے جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر سمیر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کو مذکورہ مشین کی خریداری کے لیے 95 درخواستیں مل گئی ہیں تاہم کمپنی نے صرف 60 مشینیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے ساؤنڈ ویو کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو کیتھیٹرز کے ذریعے ڈائیلاسز کے لیے تیار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ اے مشرقی وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں صحت کا پہلا ادارہ ہے جو گردے کی خرابی کے مریضوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے راشد اسپتال نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک 20 سالہ مریض کا پہلا آپریشن کرنے میں کامیابی حاصل کی جو گردے کی بیماری میں مبتلا تھا اور اسے فوری طور پر ڈائیلاسز کا عمل شروع کرنے کی ضرورت تھی۔