تلنگانہ

تلنگانہ:پرجاوانی پروگرام پر غیرمتوقع ردعمل،پرجا بھون کے باہر طویل قطار

عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام جاری ہے۔

حیدرآباد: عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
پرجا دربار صرف پروپگنڈہ: خاتون کو لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ کا چیک حوالے
عوامی دربار ہر منگل اور جمعہ کو منعقد ہوگا۔ تفصیلات پڑھیں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
سرکاری نظریات سے متاثر بی آر ایس ارکان مقننہ کانگریس میں شامل : ریونت ریڈی

کانگریس حکومت کی جانب سے شروع کردہ اس پروگرام کو غیر متوقع ردعمل حاصل ہورہاہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف وہی افراددرخواست دینے کے اہل ہیں جو صبح 10 بجے سے پہلے پرجابھون پہنچ جائیں۔

اسی کے پیش نظرشدید سردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد پیر کی شب سے ہی قطار میں ٹہری نظرآئی۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ اس پروگرام کے ذریعہ ان کے کئی برسوں سے زیرالتوا مسائل حل ہوجائیں گے۔

کئی افراد پرجابھون کے قریب لگائی گئی اس قطار میں سو بھی گئے۔اس تلگو ریاست میں تقریبا دس سال بعد کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد اس پروگرام کو شروع کیاگیا ہے جس پر عوام کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔

آج منگل کو ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادکی بڑی تعداد اپنی شکایات اور مسائل کے ساتھ پہنچی۔ ہفتہ میں دو دن 10بجے دن تا ایک بجے دوپہر پرجا وانی پروگرام منعقد کیاجارہا ہے۔

دس بجے دن سے پہلے آنے والے افراد کو ہی درخواستیں داخل کرنے کا موقع دیاجارہا ہے۔اس موقع پر پولیس کابھاری بندوبست دیکھاجارہا ہے۔

ریاستی حکومت نے معذورین کیلئے علحدہ قطار کا انتظام کیا ہے۔پرجا وانی کیلئے آنے والوں کے لئے بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ہر منگل اور جمعہ کو عوام کی بڑی تعداد درخواستیں داخل کررہی ہے۔

مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں درخواست گذار اپنے کام کے سلسلہ میں حکام سے اپیل کرنے آرہے ہیں، ان میں بیشتر اراضیات کے تنازعات اور وظائف سے متعلق مسائل ہیں۔

a3w
a3w